عوامی اثرات
کراچی کے صنعتی علاقوں میں فائر سیفٹی کا نظام ایک بار پھر بے نقاب ہو چکا ہے۔ اربوں روپے کی برآمدات بنانے والے اس زون میں نہ تو جدید آگ بجھانے کے الات کام کر رہے ہیں اور نہ ہی ہنگامی اخراج کے راستے واضح ہیں۔ کیا ہر بار غریب مزدور کی جان اور ملکی اثاثے یوں ہی فیکٹری مالکان کی غفلت کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے؟
عمل یا حل
صنعتی زونز میں حفاظتی تدابیر کا سخت ترین تھرڈ پارٹی آڈٹ فوراً لازمی قرار دیا جائے اور غفلت برتنے والے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔